Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں پاکستانی ایگزیکٹو آرگنائزیشن کی ایوارڈ تقریب

پاکستانی کاروباری شخصیات اور ماہرین کو سعودی وژن 2030 میں شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
پاکستانی ایگزیکٹو آرگنائزیشن برائے فروغ قیادت و کاروبار (PEOPLE) اورKey Facilities Management Saudia   کے اشتراک سے ریاض میں سحری کے انتظام کے ساتھ ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی۔
عرب نیوز کے مطابق تقریب میں سعودی اور پاکستانی کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز اور ماہرین کو سعودی وژن 2030 میں شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔
سعودی اور پاکستانی برادری کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں شرکاء نے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
شہزادی نورہ الفیصل آل سعود سمیت وزارت سرمایہ کاری کے اسسٹنٹ وزیر ابراہیم المبارک، وزارت میڈیا کی عہدیدار اسریٰ عسیری اور معروف پاکستانی کاروباری افراد  اور کئی معززین نے تقریب میں شرکت کی۔
سعودی عرب کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد کو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر ایوارڈز دئیے گئے۔
PEOPLEکے چیئرمین محمود خان اور صدر کاشف خان نے سعودی عرب کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور پاکستانی ماہرین کے لیے موجود بے شمار مواقع پر بتایا ہماری تنظیم سعودی کاروباری شخصیات اور پاکستانی برادری کو جوڑنے کا عزم رکھتی ہے۔

شہزادی نورہ الفیصل نے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔ فوٹو عرب نیوز

محمود خان نے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی حمایت کرتے ہوئے بتایا ’تنظیم کے اغراض و مقاصد میں نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے علاوہ نیٹ ورکنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔‘
شہزادی نورہ  الفیصل نے تجارت و سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع اور باہمی تجربات سے حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔
نیوم انویسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او ماجد مفتی نے پاک سعودی کمیونٹیز کے درمیان باہمی تجربات میں شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

PEOPLE سعودی کاروباری شخصیات اور پاکستانی برادری کو جوڑنے کا عزم رکھتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

تقریب میں مدعو کئے گئے عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل جے عباس نے PEOPLE  کو بہترین کاروباری پلیٹ فارم قرار دیا۔
Key Facilities Management Saudia کے سی ای او جنید خان نے سعودی عرب کی جانب سے ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں دی جانے والی معاونت کے بدلے میں اپنی خدمات پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے سہولیات کے انتظامی شعبے میں موجود بے شمار مواقع اور مستقبل میں اس کی بڑھتی ہوئی مانگ پر بھی روشنی ڈالی۔

عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل جے عباس نے PEOPLE  کو بہترین کاروباری پلیٹ فارم قرار دیا۔ فوٹو عرب نیوز

وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کے سینئر مشیر عاطف خورشید خان نے سعودی عرب میں جاری تبدیلیوں اور پاکستانی و بین الاقوامی کاروباری شخصیات کے لیے وژن 2030 میں اپنا کردار ادا کرنے کے بے پناہ مواقع پر گفتگو کی۔
تقریب کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے شراکتی مواقع تلاش کرنے اور باہمی احترام و تعاون کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا گیا۔
ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن سے جڑے دونوں ممالک کے پیشہ ور افراد کی خدمات کو تسلیم کرنا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلقات کا ثبوت ہے۔
 

 

شیئر: