Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں ساحل پر غروب آفتاب کے نظارے کے ساتھ افطار

لوگوں کی بڑی تعداد افطاری دسترخوان کے ساتھ پہنچ جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی حقل کمشنری میں میونسپلٹی نے ساحل پر لوگوں کی تفریح کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جہاں لوگ دلفریب مناظر میں افطاری سے لطف اندوزہوتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق حقل کمشنری کے رہائشیوں کا کہنا’ ساحل پر اجتماعی افطار کا کچھ اور ہی لطف ہے۔ غروب ہوتے ہوئے سورج کے ساتھ افطاری کرنے میں جو مزا ہے وہ گھر میں بیٹھ کرنہیں۔‘
میونسپلٹی نے لوگوں کو مثالی تفریحی مقام فراہم کرنے کےلیے ساحل پر ایسے چھوٹے چھوٹے جزیرے بنائے ہیں جہاں لوگ اپنے اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر کھلی فضا کے پرکشش ماحول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔‘
ایک شہری کا کہنا تھا ’ ہمیشہ سے ہی رمضان کے چند دن وہ اپنے اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ ساحل پر افطاری کرتے ہیں جو ایک منفرد تجربہ ہے۔‘
میونسپلٹی کی جانب سے پانی میں بنائے گئے خصوصی مقامات کے بعد یہاں لوگوں کی بڑی تعداد افطاری دسترخوان کے ساتھ پہنچ جاتی ہے اور کھلی فضا میں افطاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 

شیئر: