Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025

23 ویں رات مسجد الحرام میں 30 لاکھ زائرین کی آمد

’مسجد الحرام کے زائرین کا تعلق اندرون و بیرون ملک سے رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی 23 ویں رات مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے زائرین کا تعلق اندرون و بیرون ملک سے رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’22 رمضان کو 5 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ زائرین نے مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی ہے‘۔
’ظہر کی نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار تھی جبکہ 5 لاکھ 47 ہزار نے عصر کی نماز ادا کی‘۔
’مغرب کی نماز ادا کرنے والے زائرین کی تعداد 7 10 ہزار تھی جبکہ عشا اور تراویح 7لاکھ 32 ہزار افراد نے ادا کی ہے‘۔
 
 

شیئر: