Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

سعودی وزیر سیاحت نے جدہ کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا

روایتی رمضان بازار میں پکوانوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ’جدہ شہر سیاحتی اعتبار سے انتہائی منفرد ہے یہاں تاریخی و ثقافتی ورثے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزیر سیاحت نے جدہ شہر کے تاریخی مقامات کے دورے کے موقع  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا’ سیاحتی شعبے میں سعودی شہریوں کو روزگار دلانے کے لیے جامع پروگرام پر عمل جاری ہے۔‘
وزیر سیاحت نے جدہ کے علاقے ’المرکاز‘ کا دورہ کیا جہاں حجازی روایتی رمضان بازار میں عرب کے علاقے کے پکوانوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بینالی اسلامک آرٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں نمائش کے لیے رکھے گئے اسلامی قدیم فن پاروں کا مشاہدہ کیا بعدازاں وہ اپنے وفد کے ہمراہ جدہ تاریخی علاقے بھی گئے۔

 

شیئر: