Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کےلیے خصوصی دعائیں

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جمعے کی شب عمرہ ادا کیا۔
انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
شہباز شریف جمعے کو مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری کے بعد ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔

چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

خیال رہے کہ وزیراعظم شہاز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔
بدھ کی رات کو انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی تھی جس کے دوران اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

شیئر: