Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

رمضان کے دوعشروں میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد کو آگاہی خدمات

آخری عشرے میں تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ’ماہ صیام کے دوعشروں میں 25 لاکھ سے زائد افراد کو آگاہی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔‘
عاجل نیوز کے مطابق شیخ السدیس کا کہنا تھا ادارے کی جانب سے آخری عشرے میں زائرین کے استقبال کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا ’علمی دروس کے سیشنز اور زائرین کو دینی امور کی آگاہی فراہم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔‘
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کے دوران حفظ قرآن کریم کے خصوصی حلقوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازںی زائرین میں لاکھوں معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔

 

شیئر: