Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

السعودیہ اور امارات کی فضائی کمپنیوں کی ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں منسوخ

بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ (فائل فوٹو)
سعودی فضائی کمپنی السعودیہ اور امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
 سعودی ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔‘
’ ٹکٹ کی ری شیڈولنگ یا رقم کی واپسی پر کسی قسم کی کٹوتی یا اضافی فیس چارج نہیں کی جائے گی۔‘
علاوہ ازیں اتحاد ایئرویزاور ایمریٹس نے  جمعہ 21 مارچ کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جمعہ کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ہیتھرو سے دبئی آنے والی ایک پرواز متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا تھا ایئرپورٹ پاورسٹیشن میں لگنے والی آگ کے باعث ایئرپورٹ کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی۔
ایئرپورٹ کی بندش سے سیکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایئرپورٹ پر ازدحام کی صورتحال ہوگئی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا مسافروں اور عملے کی تحفظ کےلیے ہیتھرو ایئرپورٹ 21 مارچ کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک بند رہے گا۔
لندن فائر بریگیڈ کے مطابق مغربی لندن میں واقع بجلی سب سٹیشن کے ایک ٹرانسفارمر میں لگی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
بجلی کی بندش سے ایئرپورٹ کی متعدد سروسز معطل ہو گئیں اور متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

 

شیئر: