Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

مسجد الحرام کے زائرین اپنا سامان لیگج سینٹر میں رکھیں

حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں سامان محفوظ رکھنے کے لگیج سینٹر 24 گھنٹے خدمات فراہم کررہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ سامان رکھنے کے مراکز زائرین کی سہولت کے لیے ہیں تاکہ وہ اپنی عبادات آرام سے انجام دے سکیں‘۔
انتظامیہ نے زائرین کو ان مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے تاکہ مسجد الحرام کے اندر سامان لے جانے پرنقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے اور سلامتی  کویقینی بنایا  جا سکے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کے کئی مقامات پر سامان محفوظ کرنے کے لیے مراکز قائم ہیں  جن میں سب سے بڑا مرکزباب 64 کے قریب اوروضو خانے نمبر 6 کے پیچھے ہے‘۔

’اسی طرح مکہ مکرمہ لائبریری کے قریب مشرقی صحن شامل کے پاس بھی بڑا مرکز موجود ہے‘۔
 

شیئر: