ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’سعودی تعمیراتی نقشہ‘ جاری کیا ہے جو مملکت کی متنوع جغرافیائی اور ثقافتی خصوصیات سے متاثر 19 مختلف تعمیراتی طرزپر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تعمیراتی نقشہ جاری کر دیاNode ID: 887286
تعمیراتی نقشہ جامع رہنما دستاویز ہے جو مملکت میں تعمیراتی ڈیزائن کے معیارات اور سمتوں کو متعین کرتی ہے۔
یہ ایک ڈیزائن گائیڈ کے طور پر کام کرتا ہے جو مخصوص طرز تعمیر، ترجیحی تعمیراتی مواد، عمومی ڈیزائن اصول اور جغرافیائی عمومی منصوبے کی وضاحت کرتا ہے۔
اس کا مقصد سعودی عرب کے بھرپور تعمیراتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید اور پائیدار تعمیراتی اسلوب اپنانا ہے۔
سعودی تعمیراتی نقشہ ملک کے مختلف شہروں کی شناخت سے ہم آہنگ تعمیراتی طرز شامل کرتا ہے جو مختلف جغرافیائی اور ماحولیاتی حالات کے مطابق ہیں جن میں نجدی طرز تعمیر، حجاز کی طرز تعمیر، ساحلی، پہاڑی اورنخلستانی علاقوں کی طرز تعمیرکی گائیڈ لائن واضح کی گئی ہے۔

سعودی تعمیراتی نقشے میں صرف عمارتوں کی طرز تعمیر ہی واضح نہیں ہے بلکہ تعمیراتی مواد کا بھی خیال رکھا ہے جس میں ایسے تعمیراتی مواد کی استعمال کی حوصلہ افزائی کی گوی ہے جس سےماحولیاتی بد اثرات کم ہوتے ہیں، مقامی معیشت کو فروغ مل سکتا ہے، ڈویلپرز اور مالکان پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑتا ہو۔
سعودی تعمیراتی نقشے میں جدید تعمیراتی رہنما اصول شامل ہیں جن میں توانائی کی موثر کھپت، ماحولیاتی اور موسمی حالات کے مطابق تعمیراتی ڈیزائن اورپائیداری اور ماحول دوست تعمیرات کا خیال رکھا گیا ہے۔













