Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن سے 4 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ باردودی سرنگیں صاف

باردوی سرنگوں سے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ (فوٹو: مسام پروجیکٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے 2018 میں آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 84 ہزار949 بارودی سرنگوں اور ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
 مسام پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹراسامہ القصبی نے بتایا’ ان میں تین لاکھ 23 ہزار 793 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، ایک لاکھ 46 ہزار 207 اینٹی ٹینک باردودی سرنگیں، 6 ہزار 749 اینٹی پرسنل باردودی سرنگیں اور 8 ہزار 200 دیسی ساختہ ڈیوائسز شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں میں 5 اینٹی پرسنل مائنز، 515 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 25 اینٹی ٹینک مائنز اور تین دیسی ساختہ ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

 

شیئر: