Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

خلیجی تعاون کونسل کی حلب پر فضائی بمباری کی مذمت

قاہرہ ---خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے شام کے شہر حلب اور اس کے رہائشی علاقوں پر فضائی بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔ کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کا کہنا ہے کہ کونسل کے ممالک حلب شہر پر مسلسل حملوں ، لوگوںکے قتل اور وہاں کے رہائشی علاقوں کی منظم تباہی کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ الزیانی کے مطابق یہ کھلی جارحیت ہے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانیت اور اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ کونسل کے ممالک عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ حلب اور شام کے دیگر شہروں کے رہائشیوں کے خلاف مختلف ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے مرتکب بدترین جرائم کی مذمت کی جائے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ حلب میں جارحیت کو روکنے اور شامی عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرے۔

شیئر: