Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے موریشس کوقومی دن پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے موریشس کے صدر ڈہرام گوکھول کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے موریشس کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے موریشس کے صدر ڈہرام گوکھول کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے موریشس کے صدر کے لیے صحت و عافیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے قومی دن پرموریشس کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: