Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مسجد نبوی کے صحن میں نصب 250 دیو ہیکل چھتریاں جو زائرین کو گرمی سے بچاتی ہیں

دیوہیکل چھتریوں کو خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
مدینہ منورہ کی مسجد نبوی کے صحنوں میں نمازیوں اور زائرین کو سایہ فراہم کرنے کے لیے دیوہیکل چھتریوں کو خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو مسجد کی شان و شوکت کو بڑھا رہی ہیں۔
الوطن  کے مطابق مسجد نبوی کے صحن میں 250 موبائل چھتریاں نصب ہیں۔ ان چھتریوں کا مقصد مسجد نبوی کے زائرین کو آرام و سکون فراہم کرنا، گرمی اور بارش سے بچانا ہے۔

چھتری کی اونچائی تقریبا 22 میٹر ہے اور اس کا وزن 40 ٹن ہے (فوٹو ایس پی اے)

ان چھتریوں کی تیاری میں خاص تعمیراتی خصوصیات کا خیال رکھا گیا ہے جو ہوا، آگ اور بارش کے خلاف مزاحمت فراہم کرتی ہیں اس کے علاوہ کپڑے اور اس میں استعمال ہونے والے مواد کے معیار اور اس کا ریتیلا رنگ بھی  اہمیت کا حامل ہے جبکہ چھتری کا ڈیزائن روشنی کے گزرنے  کو ممکن بناتے ہیں۔
مسجد نبوی کے صحنوں میں لگی ایک چھتری کا طول و عرض 25.5 میٹر/  25.5 میٹر ہے۔ اس کی اونچائی تقریبا 22 میٹر ہے اور اس کا وزن 40 ٹن ہے۔

چھتریاں خود کار سسٹم کے تحت  کھلتی اور بند ہوتی ہیں (فوٹو ایس پی اے)

یہ چھتریاں خود کار سسٹم کے تحت سورج کے طلوع اور غروب ہونے پر کھلتی اور بند ہوتی ہیں۔ مسجد نبوی انتظامیہ نے انہیں کنٹرول کرنے کے لیے ایک سپیشل آپریشن روم قائم کیا ہے۔

 

شیئر: