Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

 مسجد الحرام میں ویل چیئر اور گالف کارٹ کی بکنگ کے لیے یونیفائیڈ پورٹل

مقررہ وقت کے لیے ضرورت کے مطابق ویل چیئر بک کرسکتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین کی دیکھ بھال کی اتھارٹی نے مسجد الحرام میں ویل چیئر بکنگ کے لیے یونیفائیڈ پورٹل لانچ کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ادارہ امورحرمین نے رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے الیکٹرانک ویل چیئر(گالف کارٹ) ویل چیئر کارکن کے ساتھ اور صرف ویل چیئر(مفت) حاصل کرنے کے لیے پورٹل پر پیشگی بکنگ کا آپشن فراہم کیا ہے۔
ویل چیئر کی بکنگ کے لیے زائر سمارٹ فون سے مقررہ وقت کے لیے اپنی ضرورت کے مطابق ویل چیئر بک کرسکتے ہیں۔
پیشگی بکنگ کا اختیار اس لیے دیا گیا ہے کہ زائرین کو انتظار نہ کرنا پڑے اور وہ اپنے بک کیے گئے وقت کے مطابق مسجد الحرام پہنچتے ہی ویل چیئرحاصل کرسکیں۔
یاد رہے مسجد الحرام کی چھت  پر بزرگ اور معذور افراد کے لیے 50 خصوصی گالف کارٹس  کی ایک نئی سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
 یہ اقدامات اتھارٹی کی جانب سے زائرین کےلیے فراہم کی جانے والی کوششوں کا ایک  حصہ ہیں۔

 

شیئر: