Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مدینہ میں قدرتی ماحول صاف رکھنے کی رضاکار مہم

سرسبز مقامات کا تحفظ اور ان کی بحالی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔ فوٹو واس
سعودی عرب میں نباتات کی افزائش کے لیے قائم ادارے ’مروج’ ویجیٹیشن کور ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن   کے تحت گذشتہ دنوں مدینہ منورہ میں اہم ماحولیاتی مہم کا آغاز ہوا۔
سعودی نیوز ایجنسی واس کے مطابق اس مہم کا مقصد نہ صرف قدرتی ماحول کو صاف رکھنا اور سرسبز بنانا ہے بلکہ مقامی افراد، بالخصوص نوجوان نسل میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔
ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ’مروج‘ کے اس منصوبے کے تحت 100 رضاکار اور طالب علم نزدیکی پارکوں، وادیوں اور قدرتی مقامات کی صفائی اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان سرگرمیوں کا مقصد  علاقوں کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہوئے خوبصورت بنانا ہے۔
اس کے علاوہ نوجوان رضاکار فطرت سے لگاؤ اور تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے  قدرتی مقامات کی سیر اور کوہ پیمائی بھی کر رہے ہیں۔

ماحول صاف ستھرا رکھنے کے منصوبے میں 100 رضاکار اور طلبہ  نے حصہ لیا۔ فوٹو واس

سرسبز مقامات کا تحفظ اور ان کی بحالی نہ صرف قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
مزید برآں یہ منصوبہ رضاکاروں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت اور سماجی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرتا ہے۔

یہ منصوبہ  ماحولیاتی استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر قدم ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مروج کا یہ منصوبہ  ماحولیاتی استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر قدم ہے جس سے نہ صرف مقامی افراد کو فائدہ پہنچے گا بلکہ  دیگر شہروں کے لیے بھی مثال بنے گا۔
 

 

شیئر: