Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی طبی ٹیم نے مکہ میں غیرملکی عمرہ زائر کی جان بچا لی

عمرہ زائر کو النور ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں  نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا
مکہ مکرمہ کے النور اسپیشلسٹ ہسپتال کی طبی ٹیم کی بروقت مداخلت سے مصری عمرہ زائر کی جان بچ گئی۔ 
عاجل نیوز کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ عمرہ زائر کو النور ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں  نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا جنہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔
طبی ٹیم نے مریض کا معائنہ کرنے کے بعد فوری طورپر اینجو پلاسٹی کے لیے آپریشن تھیٹر میں لے گئے۔
 ڈاکٹروں نے دل کی شریانوں کو کھولنے کے لیے اسٹنٹ ڈالا جس سے مریض کی حالت بہتر ہونے لگی بعدازاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
مکہ مکرمہ صحت مرکز کا کہنا ہے  النور ہستپال میں امراض قلب وارڈ میں ہرقسم کے علاج کی سہولت میسر ہے۔
ماہ رمضان کے دوران مستقل بنیادوں پر طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

 

شیئر: