جدہ حئی جمیل میں گزشتہ سال کے پروگرام کی مقبولیت کے بعد ایک بار پھر رمضان نائٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ماہ رمضان کے ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ’حئی روشن ہو رہا ہے‘ کے عنوان سے یہ ثقافتی تقریب 29 مارچ تک روزانہ رات 9:30 بجے سے صبح 2 بجے تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں ثقافتی پروگرام، پاکستانی طلباء کی شرکت
Node ID: 371261
-
درعیہ میں ’لیالی نائٹس‘ تقریبات 10 مارچ تک جاری رہیں گی
Node ID: 830526
-
جدہ میں جاپان سعودی ثقافتی روایات ’حیی ماتسوری‘ کی تقریبات
Node ID: 884284
تقریب میں عوامی پروگرام ، روایتی بازار، عارضی ریستوران، صحت و تندرستی اور ورثے سے متعلق ورکشاپس کے ساتھ دستکاری کی نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔
تقریب میں آنے والے مہمان روایتی بورڈ گیمز، لائیو میوزک اور رمضان کے خصوصی پکوان سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
آرٹ جمیل کی نائب ڈائریکٹر اور سربراہ برائے تعلیم و تحقیق انس قطّان کے مطابق گزشتہ سال کی تقریب میں مختلف عمر اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے40000 سے زائد مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔
رواں سال کے پروگرام میں ہم نے لوگوں کی دلچسپی کے لیے مزید ایسے مواقع فراہم کیے ہیں جو یکجہتی، تخلیقی سرگرمیوں اور ثقافتی تبادلے کی عکاسی کرتے ہیں۔

مقدس مہینے کے پیش نظر دستکاری، کہانی نویسی اور تخلیقی کاوشوں سے متعلق مختلف پروگراموں کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کیا گیا ہے۔
تقریب میں مہمانوں کا داخلہ مفت ہے جہاں شاپنگ کے لیے ثقافتی انداز کے بازار سجائے گئے ہیں جہاں مقامی پکوان، دستکاری سے متعلق اشیاء اور عود کی خوشبو نے دلکش ماحول پیدا کیا ہے۔

تقریب میں ’لیونڈر ایونٹس‘ کے نام سے خاص پروگرام شامل ہے جس کی ذمہ دار غادہ خالد نے بتایا ہے ’ یہاں ہم نے مختلف مصنوعات پیش کی ہیں جن میں ثقافتی فیشن کے لحاظ سے لباس، عبایا اور روایتی ملبوسات شامل ہیں۔
کھانے کے سٹالز میں میکسیکن، اطالوی مٹھائیاں، ازبک کھانے، خصوصی کافی اور میٹھے پکوان بھی دستیاب ہیں۔
