Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریاض سے جدہ پہنچ گئے

مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اتوار کو ریاض سے جدہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز اور دیگر شاہی شخصیات اور حکام بھی ان کے ہمراہ پہنچے ہیں۔
قبل ازیں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے انہیں کنگ خالد ایئر پورٹ سے الوداع کیا۔

 

شیئر: