Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شادی کے 24 گھنٹے بعد طلاق، شادی کے 47 سال بعد جوڑے کی علیحدگی

شارجہ ریاست میں 217 طلاق کے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی عدالتی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس چاروں ریاستوں میں 448 طلاق کے کیسز رجسٹرڈ  کیے گئے۔
امارات الیوم کے مطابق شارجہ، عجمان، ام القیوین اور الفجیرہ کی ریاستوں کی متحدہ عدالت میں رجسٹر ہونے والے طلاق کے کیسز کے حوالے سے بتایا گیا  کہ اب تک سب سے کم وقت کی شادی 24 گھنٹے ریکارڈ کی گئی جبکہ 47 برس بعد بھی ازدواجی تعلق ختم کیا گیا۔

گزشتہ برس چارریاستوں میں 448 طلاق کے کیسز رجسٹرڈ  کیے گئے۔(فوٹو: ایس پی اے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا  شارجہ میں 217 طلاق کے کیسز رجسٹر ہوئے جبکہ عجمان میں یہ تعداد 139 اور الفجیرہ میں 70 اور ام القیوین میں 22 تھی۔
گزشتہ برس رپورٹ ہونے والے کیسز میں 198 اماراتی جوڑوں میں علیحدگی ہوئی جبکہ 135 غیرملکی جوڑے تھے۔
علاوہ ازیں 102 کیسز میں اماراتی مرد اور غیرملکی خواتین اور 13  کیسز میں اماراتی خاتون کی غیرملکی شوہر سے طلاق ریکارڈ کی گئی۔

 

شیئر: