Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 ریاض ایکسپو 2030 کی رجسٹریشن فائل انٹرنیشنل ایگزیبیشن آفس میں جمع

عالمی ایونٹ کومنفرد بنانے کےلیے غیرمعمولی تیاریاں جاری ہیں (فوٹو: الاخباریہ)
فرانس میں سعودی عرب کے سفیر فہد الرویلی نے  ریاض ایکسپو 2030 کی رجسٹریشن فائل باضابطہ طورپر انٹرنیشنل ایگزیبیشن آفس میں جمع کرا دی۔
اخبار 24 کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور ترقیاتی نظریات کے باعث مملکت کوایکسپو 2030 کے لیے نامزد کیا گیا تھا جو سعودی عرب کے ویژن 2030 کی واضح عکاس ہے۔ وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے مملکت نے اقتصادی، سماجی و دیگر شعبوں میں مثالی ترقی ہے اور روشن مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
مملکت میں ہونے والے اس عالمی ایونٹ کو انتہائی موثر اور منفرد بنانے کےلیے غیرمعمولی تیاریاں جاری ہیں۔
 عالمی سطح پر معروف ٹیکنیکل پلیٹ فارمز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ مختلف شعبوں کے ماہرین بھی اس نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا حصہ شامل کریں گے۔

شیئر: