Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایران، کویت اور ازبک وزرائے خارجہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو جدہ میں او ائی سی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس کے دوران ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  اور کویت کے ہم منصب عبداللہ علی الیحیی نے بھی ملاقات کی ہے۔
 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیارسیعدوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: