Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

فرانس میں ریلوے ٹریک کے قریب سے دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد

جمعے کی صبح گیر ڈو نورڈ سے روانہ ہونے والی کم از کم تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں (فوٹو:اے ایف پی)
فرانس کے شہر پیرس میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نہ پھٹ سکنے والا بم ریل کی پٹریوں کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فرانس کی ریلوے کمپنی ٹی ای آر نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ کے بم کی دریافت کی وجہ سے گیر ڈو نورڈ ٹرین سٹیشن سے جانے اور اس کی طرف آنے والی ٹریفک معطل ہے۔
ریلوے کمپنی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’دوسری عالمی جنگ کا ایک نہ پھٹنے والا بم پٹریوں کے قریب سے دریافت ہوا ہے۔‘
ٹریفک کی وجہ سے مقامی میٹرو اور ملکی و غیرملکی ٹرینیں متاثر ہو رہی ہیں۔
یوروسٹار کی ویب سائٹ کے مطابق جمعے کی صبح گیر ڈو نورڈ سے روانہ ہونے والی کم از کم تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی ٹرین کمپنی نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کی ای میل کا جواب نہیں دیا۔ فرانسیسی پولیس نے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

شیئر: