Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گورنر مدینہ اور نائب گورنر مکہ نے حرمین شریفین میں افطار کیا

انہوں نے زائرین حرم کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔( فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے حرمین شریفین میں روزہ افطار کیا۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ افطارکیا۔
اس موقع پر ادارہ امن عامہ کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئریوسف الزھرانی بھی موجود تھے۔


سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر انتہائی سادگی سے روزہ افطار کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا جائزہ بھی لیا اور اہلکاروں کی جانب سے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا۔
 ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل اپنی ٹیم کے ہمراہ مسجد الحرام پہنچے جہاں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر انتہائی سادگی سے روزہ افطار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے زائرین حرم کے لیے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔

 

شیئر: