Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

العلا میں 3116 ملین درخت، 116 ہزار ٹن سے زیادہ کھجور کی پیداوار

کھجور کی پیداوار کا سیزن 15 اگست سے 30 اکتوبر تک رہتا ہے (فوٹو ایس پی اے)
العلا رائل کمیشن کا کہنا ہے العلا میں کھجور کے فارم 16.6 ہزار ہیکٹررقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ 3116 ملین سے زیادہ مختلف اقسام کے کھجور کے درخت ہیں جن کی سالانہ پیداوار 116 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق العلا میں کھجور کی پیداوار کا سیزن 15 اگست سے 30 اکتوبر تک رہتا ہے۔ البرنی کھجور سب سے زیادہ مقبول ہے جو مملکت میں کل  پیداوارکا 80 فیصد ہے۔

رمضان کے دوران کھجوروں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے(فوٹو ایس پی اے)

رمضان کے دوران العلا کی مارکیٹ میں کھجوروں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ مملکت میں افطار دسترخوان پر مختلف اقسام کی کھجوریں موجود ہوتی ہیں۔
العلا کی کھجوروں کو مخصوص ریفریجریٹرز کے ذریعے اندرون ملک و بیرون ملک مارکیٹوں میں بھیجا جاتا ہے۔

کسانوں کےلیے تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کیاجاتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

اتھارٹی کی جانب سے سالانہ العلا ڈیٹس فیسٹیول مقامی پیداوار کی مارکیٹنگ اور قدیم ورثے کو ہر گھر اور دسترخوان پر موجود رکھنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
 اتھارٹی ’ماڈل فارم اینڈ فیلڈ سکول‘ منصوبے کے ذریعے زراعت کے طریقوں کو ترقی دینے اور بہتر بنانے اور زرعی استحکام کو بڑھانے کے لیے بھی اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
جس میں مقامی لوگوں اور کسانوں کے لیے خصوصی ورکشاپس کیے جاتے ہیں جو پیداوار بڑھانے، کھجور کے معیار کو بہتر بنانے اور العلا  کے قدیم زرعی ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں مدد گار ہیں۔

 

شیئر: