سعودی عرب کے شمالی سرحدی علاقے میں رمضان کے دوران کمیونٹی اجتماعات کے دوران نمایاں روایت کے طور پر آگ کا آلاؤ روشن کیا جاتا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق رمضان میں منفرد تقریبات اور اجتماعات کمیونٹی میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں جو خاندانی اور ہمسایہ داری کے رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
رمضان میں پکوانوں کا تبادلہ، سعودی عرب کی قدیم روایت
Node ID: 558191
-
سعودی عرب میں افطار اور سحر کے دسترخوان اور رسم ورواج
Node ID: 560671
-
آگ روشن کرنے کی تقریب میں ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں کہانیاں اور تجربات شیئر کرنے کے لیے خاص جگہ فراہم کی جاتی ہے۔
مقامی باشندے مروای السدیری نے بتایا ’ یکجہتی اور سخاوت کی علامت کے طور پر آگ روشن کی جاتی ہے اور اس عمل کو خطے کی ثقافت کا لازمی جزو سمھجا جاتا ہے۔
ایک اور مقامی شہری کریم الضیدی نے بتایا یہ اجتماعات لوگوں کو ان کے ماضی سے بھی جوڑتے ہیں اور ہر ایک کے لیے سماجی تعلقات مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

شمالی سرحدی علاقے میں ریٹائرڈ افراد کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جزاع مرجی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ’رمضان الاؤ کو ہمیشہ سے ہی مقامی ورثے میں ایک اہم حیثیت حاصل رہی ہے۔‘
جزاع مرجی نے کہا ہم ان روایات کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور یہ تقریب نسلوں کو ایک ساتھ لاتی ہے، یادوں کو تازہ کرنے اور نوجوانوں کے ساتھ تجربات شیئر کرنے کا موقع دیتی ہے۔
