Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کی طرف سے تنزانیہ کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ

مملکت کے سفیر نے یہ تحفہ تنزانیہ کے نائب وزیر  کے حوالے کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے مملکت کی طرف سے تنزانیہ کو25 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ تحفہ تنزانیہ میں مملکت کے سفیر یحیی بن احمد عکیش نے یہ تحفہ تنزانیہ کے نائب وزیر خارجہ اور رکن پارلیمنٹ کے حوالے کیا۔ 
کھجوروں کا یہ تحفہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ملکوں کی مدد کے حوالے سے انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ  سعودی عرب 2002 سے کھجوروں کے تحفے کا پروگرام چلا رہا ہے۔ اس کے تحت سالانہ چار ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
کھجوروں کے تحفے کا پروگرام مملکت کے نخلستانوں کی کامیابی، برادر اور دوست ممالک کے ساتھ محبت کی علامت ہے۔

 

شیئر: