Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب کے مزید قافلے امداد اور طبی سامان لے کر شمالی غزہ پہنچ گئے

شاہ سلمان مرکز متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل بھی قائم کیے ہوئے ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت نئے قافلے امداد اور طبی سامان لے کر رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے شمالی غزہ پہنچے ہیں۔
یہ امداد غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔
 15 ماہ سے زیادہ جاری جنگ کے دوران میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو طبی سامان کی شدید قلت کے باعث مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم  کی تیاری کررہی ہے۔ 
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
یاد رہے شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل بھی قائم کیے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے 20 ایمبولینسیں بھی بھیجی ہیں جبکہ غزہ کے فلسطینی متاثرین کی مدد کے  لیے عطیات مہم بھی چلائی گئی۔

 

شیئر: