سعودی عرب میں رمضان کے دوران مکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شاہراہوں پرٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے جامع پروگرام پرعمل شروع کردیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق رمضان میں اندرون مملکت بڑی تعداد میں لوگ عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں گاڑیوں کی کثرت کے باعث شاہراہوں پر ازدحام کی کیفیت ہوجاتی ہے۔
ٹریفک پولیس نے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں بیرون شہر سے آنے والوں کے لیے پارکنگ کا بندوبست کیا ہے جہاں وہ اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے بعد شٹل سروس کے ذریعے باسانی مسجد الحرام جاسکتے ہیں۔