Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی ایجنسی کے یوکرینی متاثرین کی مدد کےلیے معاہدے پر دستخط

امدادی پروگرام کے تحت یوکرین میں 49 ہزار 360 افراد مستفیض ہوں گے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان امدادی مرکز نے اقوام متحدہ کےپاپولیشن فنڈ کے ساتھ 5.15 ملین ڈالر کے  تعاون کے معاہدے پر دستخط کیےہیں۔
ریاض میں انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کے موقع پر یوکرین میں ضرورت مند افراد کی معاونت کے حوالے سے امدادی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق امدادی پروگرام کے تحت یوکرین میں 49 ہزار 360 افراد مستفیض ہوں گے جس کے لیے مجموعی طورپر 5 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔
مشترکہ معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کی جانب سے انجینئراحمد علی جبکہ اقوام متحدہ کے ہاوسنگ فنڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈرو سابرٹون نے دستخط کیے۔
امدادی مہم کے تحت یوکرین بحران سے نفسیاتی و سماجی طورپرمتاثرین کی بحالی کے منصوبے پرکام کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں خواتین اور بچیوں کے لیے شیلٹر ہومز کے ساتھ ان کی معاشی بحالی کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

 

شیئر: