مسجد الحرام کے زائرین کے لیے 56 لاکھ افطار پیکٹ کا انتظام
’تیاریوں میں 33 ہزار نماز کے کارپٹ، 20 ہزار زمزم کے کولر اور 11 ہزار سے زائد ملازمین شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران زائرین کے استقبال کے لیے مکمل تیاری اور انتظامات کر چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کے لیے 56 لاکھ افطار پیکٹ کا انتظام کر رکھا ہے۔
مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں انتظامیہ کی تیاریوں میں 120.3 ہزار لائٹس، 33 ہزار نماز کے کارپٹ، 20 ہزار زمزم کے کولر، 11 ہزار سے زائد ملازمین، 10 ہزار دستی وہیل چیئرز اور 8 ہزار اسپیکرز شامل ہیں۔
اسی طرح مسجد نبوی کے اندر زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے 519 برقی زینے، 400 برقی گولف گاڑیاں، 236 نماز کے مقامات، 196 دروازے، 194 لفٹس اور 9.5 ہزار وضو خانے فراہم کیے گئے ہیں۔
رمضان کے دوران مہمانانِ رحمان کی خدمت کے لیے ادارے کی جامع کاوشوں میں 5 مقامات پر احرام کھولنے کے لیے مخصوص جگہیں، 2 سامان رکھنے کے مراکز، 6 مرکزی دروازوں پر سامان وصول کرنے کے مقامات اور 2 بچوں کی میزبانی کے مراکز شامل ہیں۔