Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون کا استعمال

متحدہ عرب امارات میں سنیچر یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اس سال پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون استعمال کیے گئے جن میں انتہائی طاقتور اور حساس کیمرے نصب تھے۔
امارات الیوم کے مطابق اماراتی فتوی کونسل کا کہنا ہے عالمی سطح پر امارات میں پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا  گیا۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا مقصد رویت ہلال کی تصدیق ہے تاکہ حاصل ہونے والے نتائج کی ریکارڈنگ کو محفوظ رکھتے ہوئے دوسروں کو بھی دکھایاجاسکے۔
ڈرون کے ذریعے چاند دیکھنے کےلیے قومی مرکز برائے فلکیات کا تعاون بھی حاصل رہا جبکہ دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی وہاں موجود رہیں۔
یاد رہے  امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ سنیچر یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

شیئر: