Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور شام کے درمیان منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے میں تعاون پر تبادلہ خیال

شامی حکام نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی اور اینٹی نارکوٹکس کا دورہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں شام کی جنرل انٹیلی جنس سروس کے نائب سربراہ موفق دوخی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ مفاد کے امور، منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے، ان کے ڈیلروں کا سراغ لگانے کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شام کے محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر خالد عید اور متعدد اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل شام کے انٹیلی جنس حکام نے ریاض میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس کا دورہ کیا تھا۔
شامی حکام کو دونوں اداروں میں کام کے طریقہ کار اور ڈائریکٹوریٹ میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا۔

شیئر: