محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے ریاض کے شہریوں اور تارکین وطن کی سہولت کے لیے ’قصرالحکم‘ ریلوے سٹیشن میں بھی اپنا ذیلی دفتر کھول دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق محکمہ جوازات کا کہنا ہے کہ نیا کھولا جانے والا ذیلی دفتر اتوار سے جمعرات تک کام کرے گا۔ عام دنوں میں دفتر کے اوقات صبح 7:30 سے لے کر 2:30 تک ہوں گے۔
| الجوازات تفتتح مكتباً جديداً في محطة قصر الحكم بالرياض لتقديم خدماتها. #الجوازات_في_خدمتكم pic.twitter.com/WMFdFDFsJm
— الجوازات السعودية (@AljawazatKSA) February 27, 2025
رمضان المبارک کے دوران دفتر صبح 10 بجے کھلے گا جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ بعدازاں رات 9 بجے سے نصف شب کے بعد ایک بجے بند کر دیا جائے گا۔
جوازات کے ذیلی دفتر میں سعودی شہریوں کے لیے پاسپورٹ سروسز اور بیرون ملک سفر کے اجازت ناموں کا اجرا کیا جائے گا جبکہ غیرملکیوں کے اقاموں کی تجدید اور کارڈز کی پرنٹنگ کے علاوہ ایگزٹ، ری انٹری ویزے اور نئے پاسپورٹ کا ڈیٹا سسٹم میں فیڈ کرنے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
واضح رہے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں جوازات کے ذیلی دفاتر مختلف مالز اور دیگر عوامی مقامات پر قائم کیے جاتے ہیں تاکہ عوام کو سہولت مہیا کی جاسکے۔