Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی وزیرخارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز کا خیرمقدم کیا تھا۔
 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: