Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

رمضان کی آمد پر مدینہ کی کھجور مارکیٹ میں تیزی

’مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا کھجور خریدنے کے لیے غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رمضان المبارک کی آمد پرمدینہ منورہ کی مرکزی کھجور مارکیٹ میں خرید و فروخت کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعلقہ حکام مارکیٹ کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا جا سکے اور فروخت کے مراکز کو مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی کا یقین دلایا جا سکے۔
کھجور رمضان المبارک کے افطار دستر خوان کا ایک بنیادی جزو سمجھا جاتا ہے اور مسلمانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی خوراک ہے۔
مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا کھجور خریدنے کے لیے غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ کھجور کی متعدد اقسام ہیں۔
 ان میں سب سے نمایاں عجوہ، سکری، خلاص، روثانہ اور دیگر قسم کی کھجوریں ہیں جو اپنی اعلی معیار اور منفرد ذائقے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔

 

شیئر: