Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسجد نبوی میں رمضان کے دوران دس سے زیادہ زبانوں میں دروس کا انتظام

مسجد نبوی میں دینی امور کے ادارے نے رمضان میں زائرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رمضان آپریشنل پلان کے مطابق انتظامیہ نے تحفیظ قرآن کریم کے 220 حلقوں کا انتظام کیا ہے۔
جبکہ تلاوت قرآن کی درستگی کے لیے خصوص کلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا جو 20 ہزار گھنٹوں پر محیط ہوں گی۔
دس سے زائد زبانوں میں دروس کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں 30 مفتیان اور علما کرام کو مسجد نبوی کے اندر اور بیرونی صحنوں میں متعین کیا جائے گا جو لوگوں کو مسائل کے شرعی حل سے آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے رمضان اپریشنل پلان کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ماہ مبارک میں حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانا اور زائرین حرمین کی خدمت کو مقدم رکھنا ہے۔
اس حوالے سے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی تھی جن پر ماہ مبارک کے دوران عمل کیا جائے گا۔
رمضان کی روحانی اہمیت کے حوالے سے زائرین کے لیے 120 سے زیادہ پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔

 

شیئر: