Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایجوکیشن سیکٹر میں نجی شعبے کی شراکت 17 فیصد سے بڑھ گئی

وزیر تعلیم کا کہنا ہے سرمایہ کاری کا حجم 50 ارب ریال سے تجاوز کرچکا (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان کا کہنا ہے’مملکت میں ایجوکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کا حجم 50 ارب ریال سے تجاوز کرچکا ہےJ اس شعبے میں انویسٹمنٹ کے کافی بہتر مواقع ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق ’تعلیم میں سرمایہ کاری ‘ کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں سالانہ 200 ارب ریال کی فنڈنگ کی جاتی ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا’اس سیکٹر میں نجی شعبے کی شراکت 17 فیصد سے بڑھ گئی ہے، یہ تناسب 30 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مملکت کی قیادت کی جانب سے تعلیم کے لیے مثالی تعاون کیا جاتا ہے۔ حکومت سالانہ 200 ارب ریال اس سیکٹر کے لیے فراہم کرتی ہے۔

 

شیئر: