Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب اور انڈین حکام کا جوڈیشل تعاون پر تبادلہ خیال

وینکٹے رامانی نے عدالتی عمل میں استغاثہ کے طریقہ کار پر پریزینٹیشن میں شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب  سے منگل کو ریاض میں پبلک پراسیکیوشن کے ہیڈکوارٹر میں انڈین ہم منصب وینکٹے رامانی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اٹارنی جنرل نے دونوں ملکوں کے درمیان جوڈیشل تعاون بڑھانے کی اہیمت پر زور دیا۔
وینکٹے رامانی نے عدالتی عمل میں استغاثہ کے طریقہ کار اور تیکنیکی ترقی پر ایک پریزینٹیشن میں شرکت کی
یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی ہے جس نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
یاد رہے رواں ماہ اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے قاہرہ کے دورے میں مصری پراسیکیوٹر محمد شوقی اور مصر کے وزیر انصاف عدنان  فنجری سے ملاقت کی تھی۔
 قاہرہ اور ریاض کے درمیان مضبوط جوڈیشل تعلقات، جوڈیشل ٹریننگ اور گورننس پروسیچرز میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
 سعودی اٹارنی جنرل کا دورہ دونوں ملکوں کے پبلک پراسیکیوٹرز کے درمیان مضبوط تعلقات اور سرحد پار جرائم سے نمنٹے میں ان کے جاری تعاون کا اعادہ ہے۔

شیئر: