سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی پیر کو جدہ میں ایک ریجنل اجلاس کی میزبانی کرے گی جس میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے سرچ اینڈ ریسکیو مشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ریجنل اجلاس 24 سے 27 فروری تک چار دن جاری رہے گا، اس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، الجزائر، نائیجریا اور ٹوگو میں سرچ اینڈ ریسرچ سینٹرز کی ٹیموں کےلیے تربیتی ورکشاپس ہوں گی۔
مزید پڑھیں
-
مکہ میں جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے سڑکوں کی دیکھ بھالNode ID: 877567
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب خطے میں ریسکیو مشنز میں سب سے آگے رہا ہے، اس کے پاس طیاروں، بحری جہازوں اور افراد کےلیے سیٹلائٹ سرچ ٹولز ہیں۔
سعودی عرب مشرق وسطی کے ان اولین ملکوں میں سے ایک تھا جس نے’کوسپاس سرسیٹ‘ میں شمولیت اختیار کی تھی جسے 1979میں کینیڈا، فرانس، امریکہ اور سابق سویت یونین کی جانب سے ریسکیو مشن کےلیے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی آپریٹ کرنے کےلیے قائم کیا گیا تھا۔
اجلاس میں مملکت کے مشن کنٹرول سینٹر کے نمائندوں کے علاوہ ریسکیو مشن میں شامل حکام ، جیسے فضائیہ، بارڈر گاررڈز اور وزارت داخلہ کی سکیورٹی سروسز شرکت کریں گے۔
اجلاس کے شرکا سیٹلائٹس کی تنصیب کے تیکنیکی اور آپریشنل پہلووں کے ساتھ ریجنز کے درمیان سرچ اور ریسکیو سروسز میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے۔