Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی عرب نے ہنگامی طبی امداد سے لدے مزید 34 قافلے غزہ بھیج دیے

یہ اقدام فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت 34 نئے امدادی قافلے ہنگامی طبی سامان لے کر غزہ پہنچے ہیں۔
یہ جنوبی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم  کی تیاری کررہی ہے۔ 
موجودہ صورتحال میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو طبی سامان کی شدید قلت کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
یاد رہے شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل بھی قائم کیے ہوئے ہے۔

 

شیئر: