Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ولی عہد سے فیفا کے صدر اور کرسٹیانو رونالڈو کی ملاقات

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی قومی لباس میں تقرریب میں شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کی شب  فیفا کے صدرجیانی انفنٹینو، پرتگالی سٹار اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس گراونڈ میں عالمی گھڑ دوڑ کے چھٹے ایڈیشن کی تقریب کے دوران ہوئی ہے۔
ایس پی اے سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی قومی لباس میں تقریب میں شرکت کی۔
سعودی کپ کے لیے یہ مقابلہ گھڑ دوڑ کے حوالے سے سب سے بڑا اور مہنگا مقابلہ شمار کیا جاتا ہے جس کے مجموعی انعامات کی مالیات 38.1 ملین ڈالر ہے۔
واضح رہےہ سعودی کپ گھڑ دوڑ کے پانچویں ایڈیشن کے مقابلے 17 راؤنڈز پر مشتمل تھے جس کے مجموعی انعامات کی مالیت 37.6 ملین ڈالر تھی۔
ان  مقابلوں میں 13 ممالک کے 244 گھڑسواروں نے حصہ لیا تھا۔

 

شیئر: