Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 یوم تاسیس پر مملکت کی قیادت کو عرب رہنماؤں کی مبارک باد

عمان کے سلطان نے یوم تاسیس پر شاہ سلمان اور ولی عہد کو مبارک باد دی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پرعرب رہنماؤں کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارک باد کے پغامات ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارک باد کا خصوصی ٹیلی گرام ارسال کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی اور بحرینی عوام کی جانب سے مملکت کے یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی۔
شاہ بحرین نے مملکت کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سعودی عرب اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دریں اثنا سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو الگ الگ مبارک باد کے خصوصی  پیغامات ارسال کیے ہیں۔
عرب پارلیمنٹ سربراہ محمد بن احمد الیماحی نے اپنے پیغام میں کہا ’یوم تاسیس مملکت کے بانیوں کے ساتھ وفاداری اور خلوص اور وطن سے عقیدت و محبت کی علامت ہے‘۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو یوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
نائب امیر قطر اور وزیر اعظم و وزیر خارجہ  شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے بھی مملکت کی اعلی قیادت کو مبارک باد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے۔
 

 

 

شیئر: