Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

روزانہ اوسطا 2 لاکھ 80 ہزار مسافروں کی آمد ورفت ہوگی(فوٹو الامارات الیوم)
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 سے 28 فروری 2025 تک مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ 
  روزانہ اوسطا 2 لاکھ 80 ہزار مسافروں کی آمد ورفت ہوگی۔ سب سے زیادہ مسافر سنیچر 22 فروری 2025 کو آئیں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد ورفت کی وجہ سکولوں میں تعطیلات ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ہفتے کے دوران انتہائی مصروف ترین وقت سے گزرے گا۔
دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے اور ٹرمینل  ون اور 3 کے درمیان منتقل ہونے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔
ٹرمینل ون پر آمد کے لیے بس سٹاپ 21 فروری سے سروس سے باہر ہوجائے گا  جبکہ متبادل ٹرانسپورٹ آپشنز اور اپ ڈیٹ نظام الاوقات کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر چیک کیا جاسکتا ہے۔
 

 

شیئر: