پاکستانی وزیر اطلاعات نے سعودی پریس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا
جمعرات 20 فروری 2025 22:51
ادارے کے قائم مقام نائب صدر حسن بن محمد الاسمری سے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جمعرات کو ریاض میں میڈیا فورم کے موقع پر سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ایجنسی کے قائم مقام نائب صدر حسن بن محمد الاسمری سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق وفد میں پاکستانی سفارتخانے کی ناظم الامور اقرا اشرف اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے اور پاکستانی کی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے درمیان مضبوط میڈیا تعلقات اور دونوں اداروں کے درمیان موجودہ معاہدوں کے تحت مشترکہ اہداف کی سپورٹ پر زور دیا گیا۔
خصوصی مہارت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزیر اطلاعات نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی تعریف کی۔
زیادہ سے زیادہ اثر، متحد کوششوں، مہارت اور دوطرفہ دوروں کے تبادلے کو بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔