پاکستان کے صوبے بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تین ہزار 180 ونٹر بیگ تقسیم
جمعرات 20 فروری 2025 20:33
امداد سے انتہائی کمزور طبقات کے 24 ہزار 122 افراد کو فائدہ پہنچا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبے بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تین ہزار 180 ونٹر بیگ تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی کمزور طبقات کے 24 ہزار 122 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ امداد 2025 کے لیے پاکستان میں شیلٹر اور ونٹر بیگ تقسیم کرنے منصوبے کے تحت ہے۔
یہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے کی جانے والی امدادی اور انسانی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کے مصائب کو دور کرنا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کی ریاست الجزیرہ میں 714 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جس سے چار ہزار 116 افراد کو فائدہ پہنچا۔