Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کیپٹن صفدر کی جے آئی ٹی میں پیشی

اسلام آباد.... وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر ہفتے کو صبح11بجے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش  ہوگئے ۔ کیپٹن صفدر نے عمرے پر جانے کے لئے پیشی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کو دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کررکھا ہے۔ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو10جولائی کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

 

شیئر: