Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

جی سی سی سیکرٹری جنرل اور نیٹو ملٹری کمیٹی چیف کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)  کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل جیوسیپی کیو ڈریگون سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا جس میں غزہ اور خطے حالات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
 جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے فلطسینی عوام کے مصائب کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے علاقائی استحکام اور انسانی بحران کے حل کےلیے بین الاقوامی کوششوں کے حوالے سے جی سی سی کے عزم کا اعادہ کیا۔
نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی  اور استحکام کو برقرار رکھنے میں جی سی سی ممالک کے اہم کردار پر زور دیا۔

 

شیئر: