Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر داخلہ نے اطالوی سول پروٹیکشن ایجنسی اور سکیورٹی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا

سکیورٹی سروسز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اپنے دورہ روم کے دوران سول پروٹیکشن ایجنسی اور اطالوی وزارت داخلہ کے سکیورٹی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق روم میں سول پروٹیکشن ایجنسی آمد کے موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز کا استقبال ایجنسی کے سربراہ فیبیو چیسیلیانو نے کیا اس موقع پر دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔


سعودی وزیر داخلہ کا استقبال سکیورٹی سینٹر کے سربراہ انتونی جیرالڈ نے کیا۔

دوسری جانب اطالوی سیکیورٹی ایجنسی آمد پر سعودی وزیر داخلہ کا استقبال سکیورٹی سینٹر کے سربراہ انتونی جیرالڈ نے کیا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ان کے وفد کو امن عامہ کے حوالے سے سکیورٹی سروسز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

 

شیئر: