Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے میونخ میں امریکی سینیٹر کی ملاقات

ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو میونخ سکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔
 یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کےلیے جرمنی میں ہیں۔
کانفرنس میں نمایاں بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو عالمی امن اور سلامتی کے استحکام کے لیے معاون ہوں۔

 

شیئر: