Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

آتشبازی پکڑوانے پر انعام

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے آتشبازی کے سوداگروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔ عید الفطر کے موقع پر آتشبازی کے کاروبار او رپھر بچوں کے ہاتھ آتشبازی لگنے سے سنگین نتتائج سامنے آتے رہے ہیں۔ وزارت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے تحفظ کی خاطر چلائی جانے والی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔ جہاں بھی آتشبازی کا لین دین دیکھیں فوراً ہی مطلع کرنے کا اہتمام کریں۔ گودام پکڑوانے پر 5ہزار ریال انعام دیا جائیگا۔

شیئر: